نئی دہلی: کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید نے یوگی آدتیہ ناتھ کی زیرقیادت اترپردیش حکومت کے ذریعہ پیش کیے جانے والے آبادی کنٹرول بل پر سنسنی خیز ریمارکس کئے ہیں۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ حکومت بل لانے سے پہلے وزراء اور حکومتی رہنماؤں سے ان کی اولاد سے متعلق پیشگی معلومات حاصل کرے۔
اتوار کے دن اتر پردیش حکومت نےعالمی آباد ی کے موقع پر 2021-2030 آبادی کنٹرول پالیسی کا اعلان کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ ریاست میں آبادی پر قابو پانے کے لئےنو زائیدہ بچوں کے شرح پیدائش پر کنٹرول کرنا چاہئیے انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی اور وسائل کی یکساں تقسیم کے لئے آبادی کو کنٹرول اور استحکام دینے کی ضرورت ہے۔ اس کے جواب میں خورشید نے جواب دیا کہ یوگی کو قانون پیش ہونے سے قبل وزراء اور حکومتی رہنماؤں سے قانونی اولاد کی تفصیلات لینا چاہئے یوگی کے ذریعہ لائی گئی نئی آبادی کی پالیسی کے مطابق جن کے دو سے زیادہ بچے ہیں وہ مقامی اداروں میں مقابلہ کرنے کے حق سے محروم ہوجائیں گے۔ سرکاری ملازمتوں کے لئے درخواست دینے اور سبسڈی لینے کے لئے نااہل ہیں۔ یوپی حکومت نے اس مہینے کی 19 تاریخ تک تازہ ترین بل پر عوامی تجاویز کو مدعو کیا ہے۔