نئی دہلی: مرکزی کابینہ میں غیر متوقع طور پر سنئیر ترین قائدین نے استعفی پیش کیا ہے کابینہ میں توسیع سے چند منٹ قبل ہی مرکزی آئی ٹی وزیر روی شنکر پرشاد اور مرکزی جنگلات اور ماحولیات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے استعفی دے دیا اس سے استعفوں کی تعداد 12 ہوگئی ہے صدر جمہوریہ نے ان کے استعفوں کو منظور بھی کر لیا