گوہاٹی : وزیر اعلی آسام ہیمنت بسوا سرما نے کہا ہے کہ وہ اتوار کے دن 150 مسلم دانشوروں سے ملاقات کر کے آبادی پر کنٹرول کر نے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ ناخواندگی اور غربت ایک سنگین مسئلہ ہے اس کے خاتمہ کے لئے دو بچے رکھنا ہی واحد علاج ہے انہوں نے 18 جون کو یہ اعلان کیا تھا کہ آسام میں سرکاری اسکیموں سے استفادہ کے لئے دو بچوں کی پالیسی ناگزیر ہے