نئی دہلی: پارلیمانی امور سے متعلق کابینہ کی کمیٹی نے پارلیمنٹ مانسون سیشن بلانے کی سفارش کی ہے پارلیمنٹ کو 19 جولائی سے 13 اگست تک بلایا جائے۔ کوویڈ کی وجہ سے پارلیمنٹ کے اجلاس ایک سال سے زیادہ عرصہ تک صحیح طور پر آگے نہیں بڑھ سکے۔ اپوزیشن کی جانب سے کافی تنقید کی جارہی ہے کہ 2021 کے بجٹ اجلاس بھی مختصر وقت میں ختم ہوگئے۔ اس تناظر میں کابینہ کمیٹی نے ہدایت دی ہے کہ اجلاسوں کو لگاتار چار ہفتوں تک منعقد کیا جائے۔ کوویڈ کے قواعد کے مطابق پارلیمنٹ میں خصوصی انتظام کیا جائے۔