سدی پیٹ :وزیر ہریش راؤ ایک بڑے حادثے میں محفوظ رہے۔ اتوار کے دن سدی پیٹ ضلع کے دودیڑاعلاقہ میں ایک جنگلی سور وزیر ہریش راؤ کی گاڑی کے سامنے اچانک آگیا۔ اس سے بچنے کی کوشش میں وزیر کے قافلے میں شامل گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔ قافلے میں شامل متعدد گاڑیاں کوشدید نقصان پہنچا اور متعدد زخمی ہوگئے۔ وزیر ہریش راؤ محفوظ رہے۔ وہ دوسری گاڑی میں حیدرآباد کے لئے روانہ ہوگئے