نئی دہلی :مرکزی اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے کہا کہ حکومت نے اس سال حج کے سفر پر ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر کی وجہ سےسفر حج ہوگا یا نہیں ہوگا اس کا حتمی فیصلہ سعودی حکومت کرے گی حکومت ہند سعودی حکومت کے ہر فیصلہ کا احترام کرئے گی گذشتہ سال سفر حج کورونا کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا تھا۔