حیدرآباد :ریاست تلنگانہ کے قیام کے سات سال مکمل ہوکر آٹھواں سال شروع ہورہا ہے اس بار یہ تقریبات تلنگانہ کوویڈ دوسری لہر کے پس نظر معمولی انداز میں منعقد کی گیں، جو کئی دہائیوں کی طویل جدوجہد کے بعد 2 جون 2014 کو الگ ریاست کے طور پر تشکیل دیا گیا تھا ۔وزیر اعلی کے سی آر صبح 8 بجے گن پارک میں شہداء کو خراج عقیدت پیش کی۔ بعد میں پرگتی بھون میں قومی پرچم کی نقاب کشائی کی جائے گی۔ ضلعی ہیڈ کوارٹر میں وزراء اور دیگر معززین شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا اور پھر قومی پرچم لہرایا گیا۔ حکومت نے ہدایت کی ہے کہ صبح 8 بجکر 8 منٹ پر سرکاری محکموں کے تمام دفاتر میں قومی پرچم لہرایا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *