حیدرآباد : حکومت تلنگانہ نے کوویڈ علاج کے لئے خانگی اسپتالوں کے خلاف شکایات پر کاروائی کی ہے حال ہی میں 27 اسپتالوں کو شوکاز نوٹس جاری کر دئیے گئے ہیں اور پانچ اسپتالوں کو کوویڈ علاج کے لئے اجازت نا مہ منسوخ کر دئے گئے ہیں جس میں امیج اسپتال امیر پیٹ انکورا اسپتال ایل بی نگر سیالائف کنڈا پور سائی سدھارتھ اسپتال شاہ پور نگر پنچوٹی اسپتال بھوت پور کے اجازت نامہ منسوخ کردئے گئے ہیں اب تک حکومت نے ریاست کے 10 اسپتالوں کو منسوخ کردیا ہے اور 64 اسپتالوں کو شوکاز نوٹس جاری کر دئے گئے ہیں