حیدرآباد : تلنگانہ کے سی ایم کے سی آر کا کہنا ہے کہ کورونا کی سنگین صورتحال میں جونیئر ڈاکٹروں کا ہڑتال کا مطالبہ کرنا ٹھیک نہیں ہے صحت عامہ کے پیش نظر اسے فوری طور پرختم کر تے ہوئے اپنے فرائض میں شامل ہونے کی درخواست کی کے سی آر نے ریاست میں کورونا حالات پر پراگتی بھون میں جائزلیا محکمہ صحت کے اعلی عہدیداران سی ایس سومیش کمار نے اس اجلاس میں شرکت کی تھی وزیر اعلی نے کہا کہ حکومت نے جونیئر ڈاکٹر کے ساتھ کبھی بھی امتیازی سلوک نہیں کیا انہوں نے کہا کہ ہڑتال کے لئے یہ وقت مناسب نہیں ہے لوگ کورونا کی وجہ سے پریشان ہیں انہوں نے حکام کو ہدایت دی کہ جلد ہی جونیئر ڈاکٹروں کے مسائل کی یکسوئی کی جائے