حیدرآباد: مہلک کورونا وائرس کی وبا کو ختم کرنے کے لئے ویکسینیشن پروگرام تلنگانہ میں رک گیا ہے۔ کے سی آر حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ویکسین کی قلت کے سبب ویکسین کی دوسری خوراک دینا بند کردی ہے۔ حکومت کے حالیہ فیصلے کے ساتھ 45 سال سے زیادہ عمر کے افراد جو پہلے ہی خوراک لے چکے ہیں دوسری خوراک کب ملے گی معوم نہیں حکومت نے کہا کہ یہ فیصلہ ویکسین کی قلت کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک سرکلر جاری کیا۔