معین آباد پولیس نے نابالغ لڑکی کی مشتبہ موت کے معاملہ میں ملوث ملزم کوگرفتارکرلیا۔تفصیلات کے بموجب مدھویادو ساکن حمایت نگر موضع کےمکان میں ملازمہ کے طورپرکام کرنے والی لڑکی کی چند دن قبل مشتبہ حالت میں اس کے مکان میں موت ہوگئی، جس کے بعد ملزم پرلڑکی کی عصمت ریزی اورقتل کا الزام عائد کرتے ہوئے احتجاج کیا جارہا ہے۔ متوفیہ کے ساتھ ان کی بہن بھی وہیں ملازمہ کے طورپرکام کیا کرتی تھی۔ اس لڑکی نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں تمام حقائق سے واقف کروایا۔ ملزم کے خلاف پولیس نے نربھئے ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے اسے آج گرفتارکرلیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *