حیدرآباد: حیدرآباد کے کنگ کوٹھی اسپتال میں وقتی طور پر آکسیجن کی کمی کے سبب تین متاثرین کی موت ہوگئی متاثرہ افراد کے لواحقین نے الزام عائد کیا کہ حکام نے آکسیجن مہیا کر نے میں تساہلی کی جس سے دو گھنٹے تک بیس متاثرین کو کا فی تکلیف کا سامنا کرنا پڑا حکام کے مطابق اسپتال میں آکسیجن کی آمد و رفت میں تاخیر ہوئی تھی اس وجہ سے آکسیجن کی فراہمی نہیں ہوسکتی جڑچرلہ سے اسپتال کے لئے کل رات آکسیجن روانہ ہوئی ڈرائیور کو اسپتال کا پتہ نہ معلوم ہو نے پر ٹینکر کو عثمانیہ اسپتال لے جا یا گیا بعد میں پولیس کی مدد سے کنگ کوٹھی اسپتال تک آکسیجن لانے میں تاخیر ہوئی جس کے سبب تین متاثرین کو موت واقع ہوگئی