چنئی :تمل ناڈو کے وزیر اعلی کا عہدہ سنبھالنے کے چند منٹ کے اندر ایم کے اسٹالن نے پانچ اہم فرمانوں پر دستخط کیے جن میں خاندانوں کو مالی مدد ، خواتین کے لئے مفت بس سفر ، دودھ کی قیمتوں میں کمی ، اور چار ہزار روپے کی کورونا مالی مدد شامل ہے۔ ان میں سے کچھ احکامات ڈی ایم کے کی جانب سے اسمبلی انتخابات کے لئے جاری کردہ انتخابی منشور میں کیے گئے وعدوں پر مبنی ہیں۔جمعہ کو چنئی کے راج بھون میں ایم کے اسٹالن اور ان کے کابینہ کے ساتھیوں نے گورنر بنوریال پاروتھ نے حلف لیا۔ ایم کے اسٹالن نے ریاست کے عوام کے مصائب کے خاتمے کے لئے پانچ فرمانوں پر دستخط کیے