حیدرآباد میٹروریل پچھلے کچھ ہفتوں سے شہر بھر میں گھوم رہی ہے اور ٹی ایس آر ٹی سی نے حال ہی میں گریٹر حیدرآباد میں اپنی خدمات کو شروع کیا ہے۔ اب شہر میں ایم ایم ٹی ایس کی خدمات کو دوبارہ شروع کرنے کی باری ساؤتھ سینٹرل ریلوے (ایس سی آر) کی ہےمرکز سے کلیئرنس کی توقع کرتے ہوئے ، ایس سی آر ایم ایم ٹی ایس آپریشن دوبارہ شروع کرنے اور ان کو باقاعدگی سے برقرار رکھنے کے لئے تیار رکھے ہوئے ہے۔ ایم ایم ٹی ایس کے علاوہ اب ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ شہر میں مسافروں کے لئے دستیاب ہے ایس سی آر کے مطابق ، وہ پاسنجرٹرین خدمات دوبارہ شروع کرنے کے لئے وزارت داخلہ امور اور وزارت ریلوے کے احکامات کے منتظر ہیں۔ ایک سینئر عہدیدار نے کہا ، “ہم کسی بھی وقت ایم ایم ٹی ایس خدمات کو چلانے کے لئے تیار ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *