حیدرآباد: ہائی کورٹ نے ایک بار پھر تلنگانہ حکومت سے کورونا کنٹرول پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ اس نے حکومت کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ ایک لاکھ کورونا ٹیسٹ یقینی بنانے کے لئے اقدامات کرے۔ ہائی کورٹ نے حکومت سے ہفتے کے آخر میں لاک ڈاؤن یا کرفیو میں توسیع پر بھی غور کرنے کو کہا۔ ریاست میں کورونا حالات پر ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ سماعت میں تلنگانہ میڈیکل ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر سرینواسا راؤ اور ڈی جی پی مہندر ریڈی نے شرکت کی۔ ہائیکورٹ نے حکومت کو ہفتے کے آخر میں لاک ڈاؤن اور کرفیو اوقات میں اضافے سے متعلق 8 تاریخ سے پہلے فیصلہ لینے کی ہدایت کی ہے۔