حیدرآباد: حکومت تلنگانہ نے کرفیو میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ کوویڈ دوسری لہر کی وجہ سے سب سے پہلے 30 اپریل تک ریاست میں کرفیو نافذ کیا گیا تھا۔ تاہم سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کرفیو میں توسیع کا فیصلہ اس لئے لیا گیا کیونکہ ریاست میں کوویڈ مثبت واقعات کی تعداد میں کمی نہیں آرہی تھی اور ملک بھر میں صورتحال سنگین ہے۔ جمعہ کو چیفسکریٹری سومیش کمار نے اس معاملے پر خصوصی میٹنگ کی۔ بعد میں کرفیو میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ جو یکم مئی سے 8 مئی تک کرفیو میں توسیع کی گئی۔ اس کرفیو کو نافذ کرنے کے لئے ضلعی کلکٹرز کو مکمل اختیارات دیئے گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *