حیدرآباد: کورونا کے روز بروز اضافہ کے پیش نظر احتیاطی اقدامات کے تحت سرکاری دفاتر اور تلنگانہ سکریٹریٹ میں عوامی داخلہ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جس سے عام آدمی سکریٹریٹ میں داخل نہیں ہوسکتے ہیں اکثر لوگ مختلف علاقوں سے مختلف امور کے تحت سکریٹریٹ کو پہنچ کر اپنے کاموں کی انجام دہی کر تے تھے عہدیدار عوام سے خواہش کر رہے ہیں کہ وہ آن لائن طریقہ کار کو اختیار کریں