نئی دہلی: چیف منسٹر اروند کیجریوال نے اعلان کیا ہے کہ کوویڈ -19 وبا پھیل رہی ہے دہلی میں لاک ڈاؤن کو مزید ایک ہفتہ کے لئے بڑھایا جائے گا۔ اتوار کے دن میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی دارالحکومت شہر میں کوویڈ کی وبا شدید ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وبائی بیماری کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لئے لاک ڈاؤن میں 3 مئی تک توسیع کی جارہی ہے۔ تب تک پابندیاں جاری رہیں گی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ دہلی کے اسپتالوں میں آکسیجن کی شدید قلت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *