حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر اعلی چندر شیکھر راؤ نے کورونا سے متاثر ہوگئے ہیں۔ وہ کچھ دن سے ضلع سدی پیٹ کے ایررویلی فارم ہاؤس میں تنہائی میں ہیںجس کی وجہ ان کو کورونا کی معمولی علامات تھیں۔ تلنگانہ کے چیف سکریٹری سومیش کمار نے تصدیق کی کہ وزیراعلیٰ کا کورونا انفیکشن ہے۔ وہ کچھ دن پہلے ہی ناگرجنا ساگر میں انتخابی مہم میں شرکت کی انہوں نے ٹی آر ایس امیدوار نومولہ بھگت کی حمایت میں حالیہ انتخابی ریلی میں حصہ لیا۔ کورونا نے نمولا بھگت کو بھی متاثر کیا۔