حیدرآباد (ندائے دکن) :تلنگانہ میں کورونا کی دوسری لہر کا خوف بڑھتے جارہا ہے ۔ کیسوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ تلنگانہ حکومت سنجیدہ ردعمل ظاہر کر رہی ہے۔ پابندیوں میں اضافہ کر تے ہوئے ماسک پہننے اور جسمانی فاصلہ برقرار رکھنے کے لئے انتباہ دے رہا ہے ۔ اگر ماسک نہیں پہنا ہوگا تو 1،000 جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔ تمام ضلعی کلکٹرز کو احکامات ارسال کئے گئےہیں۔ عوامی مقامات ، سفر ، کام کے مقامات پر ماسک کو لازمی قرار دے دیا۔