حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے ٹریفک کے مسئلے کو مستقل طور پر حل کرنے کے لئے چھ لائن پل بنانے کی منظوری دے دی ہے۔ پل میریٹ ہوٹل کے سامنے سے شروع ہونے والا 25 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا۔ریاستی حکومت نے رانی گنج سے بدھ بھون تک حسین ساگر گیٹ اور پلوں کی تنصیب کے لئے 46 کروڑ روپے کی اضافی رقم بھی مختص کی ہے۔محکمہ میونسپل ایڈمنسٹریشن نے اپنے 2020-21 کے قلیل مدتی منصوبوں میں ایک ارب 50 کروڑ روپے کی منظوری دی۔ پلوں کے کاموں ، نالوں کی توسیع اور آبی ذخائر اور جھیلوں کے تحفظ کے لئے 858 کروڑ مختص کئےحیدرآباد میں طوفان کے موقع پر ڈرائن کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے کام شروع کیا جائے گا۔ترقیاتی کاموں کو 25 پیکجوں میں تقسیم کیا گیا ہے جو جی ایچ ایم سی کے چھ زونوں میں آتے ہیں۔قریبی میونسپلٹیوں کا جائزہ لیا جائے گا جو پچھلے سال شدید بارش کی وجہ سے بڑے نقصانات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
کہا جاتا ہے کہ حکومت نےبنڈلہ گوڈا ندی سے ناگول ندی سرپلس چینل اور نالہ کی تعمیر کے لئے 30 کروڑ روپئے کی منظوری دے دی ہے۔اسی طرح سرورنگر جھیل تا چیتنیا پوری کاموں کے لئے 57.34 کروڑ روپئے کی منظوری دی گئی ہے۔ بلکہ نالہ کے لئے 12 کروڑ کی رقم کی منظوری دی گئی۔ افضل نگر نالہ کے لئے علیحدہ منظوری دی گئی۔