حیدرآباد :تلنگانہ میں کورونا معاملات ہلچل مچا رہے ہیں۔ ریاست بھر میں بھاری تعداد میں مثبت وائرس کیس درج کیے جارہے ہیں۔ ریاست میں پچھلے دنوں ایک ہزار سے زیادہ کورونا کیس درج ہوئے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیس ریاست بھر میں 2،000 تک جا پہنچے ہیں۔ ریاست میں پیر کے شام 8 بجے سے منگل کی شام 8 بجے تک کورونا ٹیسٹ کروائے گئے اور 1،914 نئے مثبت واقعات رپورٹ ہوئے۔ منگل کے دن مزید پانچ کورونا متاثرین کی موت ہوگئی۔