انتہائی رنج و غم کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سیکریٹری، سجادہ نشیں خانقاہ رحمانی منگیر اور بہار، اڑیسہ اور جھارکھنڈ امارت شریعہ کے امیر شریعت مولانا ولی رحمانی کا انتقال ہو گیا ہے۔ مولانا ولی رحمانی گذشتہ کئی دنوں سے کافی علیل تھے اور پٹنہ کے ایک خانگی اسپتال میں زیر علاج تھے۔آج انہیں نازک حالت میں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے اور تقریباً ڈھائی بجے ان کا انتقال ہوگیا۔ان کی عمر 78 سال تھی۔ پسماندگان میں ایک بیٹا فہد رحمانی اور دو بیٹیاں ہیں۔ذرائع کے مطابق سانس لینے میں تکلف کی وجہ سے انہیں داخل اسپتال کیا گیا تھا۔ وہ کئی دنوں سے آئی سی یو میں تھے اور طبیعت زیادہ خراب تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *