ممبئی (مہاراشٹرا): این سی پی کے رہنما شرد پوار شدید بیمار ہوگئے ہیں۔ پیٹ میں درد کے علاج کے لئے شرد پوار کو ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال پہنچایا گیا اور انہیں پھتری کے مسئلے کی تشخیص ہوئی۔این سی پی رہنما نواب ملک نے وضاحت کی کہ پوار کے ساری مصروفیات کو خرابی صحت کی بنا پرمنسوخ کردیا گیا ہے ۔ مہاراشٹرا کی تازہ ترین سیاسی پیشرفتوں کے تناظر میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کے بعد این سی پی کے چیف پوار بیمار ہوگئے۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *