حیدرآباد: ریاستی وزیر خزانہ ہریش راؤ نے بے روزگاروں کےلئے خوشخبری سنائی۔ اسمبلی میں اعلان کیا گیا کہ 50،000 ملازمتوں کا جلد ہی نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا۔ جمعرات کو اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے نوکریوں سے متعلق بیان دیا۔ اس سے قبل مقننہ نے ملازمین کی ریٹائرمنٹ بل اور سابق ممبران پارلیمنٹ کی پنشنوں کی منظوری دی تھی۔ کم سے کم پنشن پچاس ہزار روپے ہے۔ ایوان نے زیادہ سے زیادہ پنشن 50،000 سے بڑھا کر 70،000 روپے کرنے کی منظوری دی۔ جو اراکین اسمبلی ایک بار دو یا تین بار جیت چکے ہیں ان کی پنشن 30،000 روپے سے بڑھ کر 50،000 روپے ہوچکی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *