نئی دہلی: کورونا لاک ڈاؤن کے ساتھ ہی ٹرینوں کو روک دیا گیا تھا ۔ریلوے مسافروں کی بھیڑ کے پیش نظر خصوصی ٹرینوں کی خدمات مہیا کرائی جارہی ہے یکم اپریل سے مزید 12 ٹرینوں کا شیڈول جاری کیا جائے گا۔ اس میں روزانہ ایکسپریس اور ہفتہ وار خدمات شامل ہیں۔ وجئے واڑہ ، سائی نگر۔ وجئے واڑہ (07207-07208) ، وجئے واڑہ – سکندرآباد۔ وجئے واڑہ (02799-02800) ، وشاکھاپٹنم – سکندرآباد۔ وشاکھاپٹنم (02739-02740) ، گنٹور – وشاکھاپٹنم – گنٹور (07239-07240) ، گڈور – وجئے واڑہ- 02734-02644) نرسا پور۔ دھرماورم۔نرساپور (07247-07248) خدمات یکم اپریل سے دستیاب ہوں گی۔ یہ ریلوے کے ذریعہ بطور خصوصی ٹرین چلائی جائیں گی۔