کولکتہ: سی ایم ممتا بنرجی پر مغربی بنگال کے نندی گرام میں انتخابی مہم کے دوران حملہ کیا گیا تھا۔ کچھ لوگوں کے حملے کے دوران وہ گر گئیں۔ اس کے پس منظر میں ایس ایس کے ایم ہسپتال میں ایکسرے کروائی گئیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق ممتا بنرجی کو ان کی بائیں پیر پر سوجن اور چوٹ لگی ہے۔ ممتا کے پیر میں پٹی باندھ دی گئی۔ ممتا بنرجی اس وقت سینے کے درد میں مبتلا ہیں۔نیز سانس لینے میں بھی دقت ہو رہی ہے۔ اس موقع پر ایس ایس کے ایم ہسپتال کے ڈاکٹروں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی ایم ممتا بنرجی مزید 48 گھنٹوں تک طبی نگرانی میں رہیں گی اور ان کا علاج ہوگا۔