کولکتہ: مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے بدھ کو اسمبلی انتخابات کے لئے نندی گرام حلقہ سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کی۔ نندی گرام میں دو کلومیٹر طویل روڈ شو کے بعد انہیں ہلدیہ کے سب ڈویژنل آفس میں اپنا پرچہ نامزد گی داخل کیا ان کے ساتھ پارٹی صدر سبرت بھکشی بھی تھیں۔ نامزدگی سے قبل ممتا نے مقامی شیو مندر میں خصوصی پوجا کی۔