حیدرآباد: وزیر کے ٹی آر نے کہا کہ وہ وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ کے خانگیانہ کے خلاف جاری جدوجہد کی بھی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ضرورت ہو تو وہ وشاکھاپٹنم جائیں گے اور حمایت کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ویزگ اسٹیل پلانٹ بہت جدوجہد اور قربانیوں سے حاصل کیا گیا ہے اور مرکزی حکومت اس طرح کے پلانٹ کا ایک سو فیصد حصہ فروخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں پلانٹ کارکنان مرکزی فیصلے کے خلاف احتجاج کرنے سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔
کے ٹی آر نے کہا کہ اگر ہم وشاکھاپٹنم پلانٹ کے لئے جاری جدوجہد کے لئے اپنی حمایت کا اعلان نہیں کرتے ہیں تو وہ کل ہمارے پاس آئیں گے اور تلنگانہ میں بی ایچ ای ایل اور سنگارینی جیسی کمپنیوںکوبھی بیچ دیں گے انہوں نے مزید کہا کہ اس کے بعد ریاستی حکومتوں کی خانگیانہ کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے وزیر اعظم مودی کے ریاستی حکومتوں کی نجکاری کے اقدام پر بھی تنقید کی۔ کے ٹی آر نے کہا کہ وہ وشاکھا اسٹیل کی تحریک کی حمایت کریں گے اور اگر مرکز تلنگانہ کمپنیوں کو فروخت کرنے کی کوشش کرتا ہے تو انہیں بھی ان کے ساتھ لڑنے کے لئے آنا چاہئے۔