نئی دہلی : وزیراعظم نریندر مودی کو ویکسینشن مہم کے دوسرے مرحلے کے حصے کے طور پر کورونا ویکسین دیاجائے گا سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ان کے ساتھ تمام وزرائے اعلی کو بھی ویکسین دی جائے گی کوویشیلڈ اور کواگگین ویکسینوں کی منظوری کے بعد ملک میں ویکسینیشن پروگرام کا پہلا مرحلہ 16 جنوری کو شروع ہو ا تھا وزیراعظم خود وزیراعلی کی میٹنگ میں اس بات کا تذکرہ کیا کہ ویکسینشن کا دوسرا مرحلہ 50 سال سے زیادہ عمر کے نمائندوں کو دیا جائے گا سر کاری ذرائع نے بتایا کہ دوسرے مرحلے کے پہلے دن وزیراعظم تمام ریاستی وزرائے اعلی مرکزی وزرا ممبران پارلیمنٹ اور ممبران اسمبلی کو ویکسین دی جائے گی