ہریانہ :اتوار کے دن ہریانہ کے کرنال ضلع میں تناؤ اس وقت بڑھ گیا جب سینکڑوں کسانوں کو یہ جان کر غم و غصہ ہوا کہ سی ایم منوہر لال کھٹار ضلع کے کملا گاؤں میں مہا کسان پنچایت پروگرام میں شرکت کے لئے آ رہے ہیں۔ پولیس نے درمیان میں کئی رکاوٹیں کھڑی کردیں لیکن کسان ان رکاوٹوں کو توڑ کر آگے بڑھنے کی کوشش کی۔ پولیس نے انہیں روکنے کے لئے لاٹھیوں واٹر کینن اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔ کسان زرعی قوانین کے منسوخ کر نے کے مطالبہ پر قائم ہیں اور تمام سیاسی پارٹیوں اور رہنماؤں کو اس تحریک کی حمایت کر نے کا مطالبہ کر رہے ہیں