حیدرآباد: تلنگانہ کے چیف سکریٹری سومیش کمارنے کہا ہے کہ ریاست میں رجسٹریشن کا نیا نظام ملک کے لئے ایک مثالی ہے سی ایس ڈبلیو نے واضح کیا کہ رجسٹراروں سمیت کسی بھی افسر کی پالیسی میں کوئی صوابدید نہیں ہے انہوں نے غیر زرعی جائیداد کی رجسٹریشن کے لئے سلاٹ بکنگ کا عمل شروع کیا انہوں نے کہا کہ سب رجسٹرار کے دفتر میں روزانہ صرف چوبیس سلاٹ بک کئے جاسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو آدھار نمبر نہیں ہیں ان کے لئے متبادل انتظامات کئے گئے ہیں انہوں نے واضح کیا کہ یہ تبدیلیاں اندارج کے فورا بعد ہی آن لائن ہو جائیں گے لوگو ں کو دفتر کا رخ کر نے کی ضرورت نہیں ہے اندراج کے فوری بعد دستاویزات دئے جائیں گے سی ایس نے وضاحت کی کہ ای پاس بک اور اورینج پاس بک بھی جاری کئے جائیں گے انہوں نے کہا جن لوگوں کے پاس ایل آر ایس نہیں ہے ان کے معاملے میں جلد ہی فیصلہ لیا جائے گا مکانات اور فلیٹوں کے علاوہ کھلے پلاٹوں پر بھی اندراج ہوسکتا ہے