تلنگانہ کے وزیر اعلی کے سی آر نے کہا کہ مرکزی حکومت کے ذریعہ لایا جانے والا نیا بجلی قانون بہت خطر ناک ہے بجلی کے امور پر ایک مختصر گفتگو کے دوران بات کرتے ہو ئے وزیر اعلی نے یاد دلایا کہ بہت ساری ریاستیں مرکز کے ذریعہ لا ئے جانے والے قانون کی مخالفت کر رہی ہیں مرکزی بجلی ایکٹ میں بہت سی کو تاہیاں ہیں انہوں نے کہا کہ میں مرکزی حکومت سے درخواست کر تا ہوں کہ وہ نیا قانون نہ لائیں یہ ایک ایسا قانون ہے جو ر یاستوں کی خود مختار ی کے جذبے کو مجروح کر تا ہے نئے قانون کے تحت ریاستوں کو بجلی خرید نی ہو گی مرکزی حکومت کے بجلی کے بل کو فوری طور پر واپس لینے کے لئے ایوان میں ایک قرار داد پیش کی جو کاشتکاروں پر بھاری بوجھ ہے تلنگا نہ قانون ساز اسمبلی نےبل واپس لینے کےقرار داد کو متفقہ طور پر منظور کر لیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *