وزیر صحت ہرش وردھن آج راجیہ سبھا میں کہا کہ ”حکومت نے کورونا وائرس کے قہر سے نمٹنے کے لئے موثر اقدامات کیے ہیں جس کے سبب وائرس سے ہونے والی اموات دوسرے ممالک کے مقابلہ میں بہت کم ہیں۔انہوں نے کہا کہ ”ملک کے 13 ریاستوں میں سب سے زیادہ کورونا وائرس کے معاملے پائے گیے ہیں لیکن دنیا کے دوسرے ممالک کے بہ نسبت یہاں کی صورتحال بہت بہتر ہے۔ کورونا وائرس کے بیشتر مریض اور اس سے ہونے والی اموات مہاراشٹر، آندھرا پردیش، تمل ناڈو، کرناٹک، اترپردیش دہلی، آسام، کیرالہ، مغربی بنگال، بہار، تلنگانہ، اڈیشہ اور گجرات میں درج کی گئی ہیں۔ کورونا وائرس کے معاملوں میں بھارت دنیا میں دوسرے نمبر پر پہنچ چکا ہے۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ ”کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 48 لاکھ کے پار ہوچکی ہے جبکہ اس وائرس کی وجہ سے 79 ہزار سے زیادہ افراد فوت ہوئے ہیں۔ ملک میں 37.7 لاکھ کورونا مریض صحتیاب ہو چکے ہیں اور شفایابی کی شرح 77.77 فیصد کے آس پاس ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *