نئی دہلی: اس سال یوم جمہوریہ کی تقریبات بغیر کسی مہمان کے ہوں گی۔ حکومت ہند نے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو یوم جمہوریہ کی تقریبات کے مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا ہے۔ تاہم ان کا دورہ ہندوستان نئے وائرس کے نتیجے میں منسوخ کردیا گیا ۔ برطانیہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ جانسن نے منگل کے دن وزیر اعظم مودی کو فون کیا تھا اور بتایا کہ وہ برطانیہ میں نئے وائرس کے نتیجے میں نہیں آسکتے۔