عثمانیہ یو نیورسٹی نے 15 اور 16 ستمبر کو منعقد ہو نے والے بی ای’بی سی اے اور بی فارما ’بی ایچ ایم سی ٹی ’بی سی ٹی سی اے کے امتحانات کو ملتوی کر نے کا اعلان کیا ۔یونیورسٹی کے ذرائع نے بتایا کہ چند ناگزیر و جو ہات کے باعث مذکورہ امتحانات کو ملتوی کر دیا گیا ہے بہت جلد نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا ذرائع نے بتا یا کہ پہلے سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق با قی امتحانا ت 17 ستمبر سے منعقد ہو ں گے