تلنگانہ حکومت نے اسکول کے تمام اساتذہ کو یکم ستمبر سےباقاعدہ اسکول جانا لازمی قرار دیا تھا۔ اگرچہ اسکول کے بچوں کے لئے تعلیم ڈیجیٹل طور پر دی جارہی ہے ، لیکن کمپیوٹر ، موبائل اور ٹی وی کے ذریعہ دی جانے والی تعلیم کے لئے اساتذہ کو لازمی ہے کہ وہ اسکولوں میں باقاعدگی سے حاضر ہوں اور کبھی کبھار ان کی رہائش گاہ پر جا کرطلبہ کی نگرانی کریں تاکہ یہ معلوم کریں کہ کیا انہیں ای لرننگ میں کوئی پریشانی درپیش ہے۔ تلنگانہ پروگریسو ٹیچرز فیڈریشن (ٹی پی ٹی ایف) نے دعوی کیا ہے تعلیمی سال شروع ہونے کے بعد سے تلنگانہ میں کم سے کم 600 اساتذہ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔