بنگلور: ایک نئی قسم کے کورونا وائرس کے ابھرنے کے تناظر میں کرناٹک حکومت نے اس نئی قسم کی بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں۔اس تناظر میں کرناٹک کے سی ایم یدیورپا نے اعلان کیا ہے کہ ریاست کرناٹک میں جمعرات کی رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو جاری رہے گا اور 2 جنوری تک اس کا اطلاق ہوگا۔وزیراعلیٰ نے سب کو حکومت کے فیصلے میں تعاون کرنے کو کہا۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں نئی قسم کے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے تناظر میں کرناٹک آنے والے بین الاقوامی مسافروں پر توجہ دی جارہی ہے۔ نئی قسم کے کورونا وائرس کی وجہ سے ریاست میں نائٹ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔واضح کیا گیا ہے کہ آج سے 2 جنوری تک رات کو کسی بھی تقریبات کی اجازت نہیں ہوگی۔ یدیورپا نے لوگوں سے کرونا کے اصولوں کی پابندی کرنے کا مطالبہ کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *