بتاریخ : 21؍ مئی 2021( حیدرآباد ) حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب صدر جمعیتہ علماء تلنگانہ وآندھرا پردیش نے امیر الہندحضرت مولانا قاری سید محمد عثمان صاحب منصور پوری رحمتہ اللہ علیہ کے سانحہ ارتحال پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ملک کے عظیم شخصیت ومشہو معروف پلند پایہ عالم دین، نمونہ اسلاف، یکتائے روز گا شخصیت، امیر الہند حضرت مولانا قاری سید محمد عثمان صاحب منصور پوری،’صدرجمعیتہ علماء ہند کا مختصر سے علالت کے بعد اس دارفانی کو الوداع کہتے ہوئے، اپنے مالک حقیقی سے جا ملے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون صدر محترم حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ امیر الہند رحمتہ اللہ علیہ،پلند پایہ عالم دین، دنیا کی عظیم دینی درسگاہ دارالعوام دیوبند کے محدث،اور ملک کی سب سے قدیم تنظیم ہر نازک موڑ پر ملت اسلامیہ کی رہبری ورہنمائے کا فریضہ انجام دینے والے جماعت جمعیتہ علماء ہند کے صدر تھے،تواضع آپ کی پہچان تھے، چلن میں متبع سنت، لباس میں صاف ستھرائی کا عنصر ہمیشہ غالب رہتا،ہمارے اکابرین نے ملک کی دینی درسگاہ دارالعوام کے عظیم مناصب کیلئے آپ کا انتخاب فرمایا تھا، اور آپ قوم وملت کے متاع گراں شخصیت تھے۔ امیر الہند رحمتہ اللہ علیہ قومی یکجہتی کے فروغ اور اصلاح معاشرہ کے پروگرام کیلئے ہمیشہ کوشاں رہنے والے ممتاز عالم دین تھے،امیر الہند رحمتہ اللہ علیہ مجھ سے دیرینہ تعلقات رکھتے تھے،کئی بار احقر کی دعوت پر حیدرآباد تشریف لائے اور جمعیتہ علماء کے جلسوں سے خطاب فرمایا،اور جب بھی دہلی میں ورکنک کپمٹی میں ملاقات ہوتی تو شفقت ومحبت کا معاملہ فرمایا کرتے تھے ،مولانا کی وفات ایک بڑا حادثہ اور خاص طور پر جمعیتہ علماء ہند کیلئے بہت بڑا خسارہ ہے،اور ناقابل تلافی نقصان ہے،امیر الہند کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی،اور ان کی خدمات کو برابر یاد کیا جائے گا،مولانا وصال پر میں اور ریاستی جمعیتہ علماء تلنگانہ وآندھرا پردیش کے اراکین عاملہ صدور اور نظمائے اعلی اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہے،صدر محترم نے کہا کہ اللہ تعالی امیر الہند کی خدمات کو قبول فرمائے ان کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی سے اعلی مقام عطا فرمائے اور الواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے قوم وملت کو انکا نعم البدل عطافرمائے آمین،امیر الہند کیلئے آج دوپہر ریاستی دفتر جمعیتہ علماء پر قرآن خانی کی گئی دعاء مغفرت اور ایصال ثواب کا اہتمام کیا گیا،اسی طرح صدر محترم نے ریاستی جمعیتہ علماء تلنگانہ وآندھرا پردیش کے صدور اور نظمائے اعلی جمعیتہ علماء کے تمام ممبران اور عوام الناس سے امیر الہند کیلئے ایصالثواب اور دعاء مغفرت کی درخواست کی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *