زرعی قوانین کے خلاف کسان تحریک کا آج 18 واں دن ہے۔ کسانوں نے حکومت پر دباؤ بنانے کے لیے اپنی تحریک تیزکردی ہےوہیں پنجاب کے ڈی آئی جی لکمندر سنگھ نے کسانوں کی حمایت اور زرعی قانون کی مخالفت میں اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں پہلے کسان ہو بعد میں پولیس ملازم ہوں ان کے والد بھی کسان تھے لکمندر سنگھ جاکھر نے مزید کہا کہ انہوں نے ہفتہ کے روز ہی اپنا استعفی ریاستی حکومت کو پیش کردیا تھا۔پنجاب، ہریانہ اور دیگر علاقوں کے کسانوں نے نئے زرعی قوانین کے خلاف دہلی کے مختلف سرحدی مقامات کو بند کردیا ہے۔